Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انسداد دہشتگردی پر پاک امریکا دو روزہ مزاکرات کل شروع ہوں گے

اہم امور میں تعاون کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی
شائع 05 مارچ 2023 03:46pm

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی پر دو روزہ مزاکرات کل سے اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں۔

انسداد دہشتگردی پر دو روزہ پاک امریکا مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہے ہیں، جس میں درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اہم امور میں تعاون کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دو روزہ پاک امریکا مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری سید حیدر شاہ جب کہ قائم مقام کوآرڈینٹر برائے کاونٹر ٹیرارزم کرسٹوفر لینڈبرگ امریکی و فد کی قیادت کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق مزاکرات میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، جب کہ امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مذاکرات میں سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اہم امور میں تعاون کے حوالے سے پالیسی پر مبنی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

Pakistani American police officer

Pakistan US two day talks