Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

’عمران خان برقعہ پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے‘

پی ڈی ایم ترجمان کا عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 06:08pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت میں حاضر ہو، اگر گھڑی چور نہیں ہو، تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔

ترجمان پی ڈی ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ بزدل لیڈر ثابت ہوئےعمران خان برقعہ پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں، رانا ثنا

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک لاہور پہنچی تھی۔

ایس پی کی سربراہ میں آنے والی اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔

PDM

imran khan

Imran Khan Arrest

hafiz hamdullah