Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی، مریم نواز کا عمران خان پر طنز

"باہر نکلو بزدل آدمی"، مریم نواز کی ٹویٹ
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 04:23pm
فوٹو؛فائل
فوٹو؛فائل

ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، قوم شیر اور گیڈر کا فرق جان گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ن لیگ نے چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”باہر نکلو بزدل آدمی“، قوم شیر اور گیڈر کو پہنچا گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے، جب کہ گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کئے بغیر واپس روانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس ٹیم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچی، ٹیم عمران خان کے کمرے میں بھی گئی لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے، پولیس ٹیم زمان پارک میں ہی موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے، لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Maryam Nawaz

imran khan

Imran Khan Arrest