Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں، رانا ثنا

الیکشن عمران خان کی ضد کی خاطر نہیں ہونا چاہیے
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 03:32pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں عدالت کا حکم آیا تو عمران خان کو فوری گرفتارکریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن صرف عمران خان کی ضد پوری کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہئے ایسا الیکشن جو مزید افراتفری لائے اور اس فتنے کو نیا ڈرامہ رچانے کا موقع ملے ایسا الیکشن خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس صرف عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے وہاں پہنچی اگر گرفتار کرنا ہوتا تو جو برگر انہوں نے وہاں بٹھائے ہوئے وہ رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے۔

Rana Sanaullah

Imran Khan Arrest