Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی اموات پر بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

کمپنی کے فرار ڈائریکٹرز کی تلاش جاری
شائع 05 مارچ 2023 12:53pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بھارتی دوا ساز کمپنی ’ماریون بائیوٹیک‘ کے بنائے جانے والی کھانسی کے سیرپ سے بچوں کے ہلاک ہونے پرکمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا، ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔

کھانسی کا سیرپ بنانے والی کمپنی کے ملازمین کو ملاوٹ شدہ ادویات کی تیاری اور فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں قائم کمپنی کے بنائے جانیوالے کھانسی کے سیرب سے مبینہ طور پر گزشتہ برس ازبکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ازبکستان کی وزارت صحت کے مطابق کھانسی کے سیرپ کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے پراس میں“ایتھیلین گلائکول“ پایا گیا، جو ایک زہریلا مادہ ہے۔

پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتاریاں شروع کیں جبکہ کمپنی کے 2 ڈائریکٹر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے افریقی ملک گیمبیا میں 70 بچے گردوں کے مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

india

Cough Syrups