Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

سشمیتا مداحوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رو پڑیں
شائع 05 مارچ 2023 11:57am
اسکرین گریب/ انسٹاگرام
اسکرین گریب/ انسٹاگرام

معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا جس میں وہ مداحوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

سشمیتا سین نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد یہ خبر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔

سشمیتا سین حال میں ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لائیو آئی، جس میں انہوں دل کا دورہ پڑنے کے بعد کا مکمل احوال بتایا ساتھ ہی اپنے مداحوں سمیت جن افراد نے بھی دعائیں کی تھیں ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

انسٹاگرام پر لائیو اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرتے ان کی آنکھیں نم ہوگئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کسی کو ان کے بارے میں معلوم ہوکہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، اسی لیے انہوں نے لائیو گفتگو کے دوران ڈاکٹرز اور سیکیورٹی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ دل کے 95 فیصد حصے میں بلاکیج تھا لیکن روزانہ ورزش کرنے کی وجہ سے ان کوکافی فائدہ ہوا جس کی وسے وہ جلد صحت مند ہوجائیں گی۔

انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑ رہا ہے، تو میں کہنا چاہوں گی کہ اپنی صحت کا خیال کریں۔

Bollywood

Indian Actress

Sushmita Sen