Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ریاستی صلاحتیوں پر سوال اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے کے ثمرات ہیں، فواد چوہدری

دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں، رہنما تحریک انصاف
شائع 05 مارچ 2023 10:50am

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے کے ثمرات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، اور وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں، سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں، جب کہ کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے دس ماہ میں کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہوچکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے (Regime Change) کے ثمرات ہیں۔

Shehbaz Sharif

Fawad Chaudhary