Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں ٹریلر نے 2 بچوں سمیت 5 افراد کو کچل دیا

ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 01:17pm

درازندہ کے علاقے سروبئی میں ٹریلر نے 5 افراد کو کچل دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریلر اور ٹرک کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ درازندہ کے علاقے سروبئی میں پیش آیا، جہاں بلوچستان سے آنے والا کپٹروں سے بھرے ٹریلر کی سروبئی کی اترائی پر بریک فیل ہو گئی، اور وہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا، اس دوران 2 بچوں سمیت 5 افراد ٹریلر کی زد میں آگئے، اور پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

DI Khan