Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ’ہیٹ ویو‘ مارچ میں ہی آنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کردی
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 10:18am
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان ظاہرکردیا جبکہ اپریل اور مئی میں بھی ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

ہیٹ ویو کیا ہوتی ہے؟

ہیٹ ویو گرمی کی ایک ایسی لہر ہوتی ہے، جوعوام طور ایک دو روز سے زیادہ دن تک رہ سکتی ہے، یہ ملک میں بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

ہیٹ ویو کے باعث لوگوں کو سخت گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث جسم کا درجہ حرارت بڑھ جانے سے زیادہ پسینہ آتا ہے ساتھ ہی نبض کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ فوری علاج نہ کرنے کی صورت میں ہیٹ ویو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

Met Office

مارچ

Heat Waves