Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہارگئے

لانڈھی مرتضی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آٰیا
شائع 05 مارچ 2023 08:30am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ایک نوجوان کی شناخت 19 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے باقی نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوپائی۔

karachi

Road Accident