Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے، فواد چوہدری

حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا،فواد
شائع 04 مارچ 2023 09:42pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی اۤئی ) نے لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد ریٹائرڈ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین تعینات کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا، اس لئے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے،اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری قانونی اعتبار سے درست نہیں۔

pti

PDM

Chairman NAB