Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محب مرزا کی دوسری اہلیہ بھی سامنے آگئیں

اداکار محب مرزا اور صنم سعید نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا
شائع 04 مارچ 2023 09:24pm

معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ان کے شوہر محب مرزا شادی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ ایک جوڑے کے طور سامنے آئے ہیں ۔

صنم سعید اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کی اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ نظر کرتی ہیں لیکن اس سال کے آغاز سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم تابش ہاشمی کے پروگرام محب نے صرف اتنا بتایا تھا کہ ان کی شادی ہوگئی تاہم اپنی دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔

اب محب مرزا اور صنم سعید نے اداکار فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیا اور مبارکباد بھی دی۔

صنم اور محب نے گزشتہ سال اپنے اٹلی کے سفر کی یادیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ وہ فلورنس کیسے گئے جہاں صنم ہمیشہ جانا چاہتی تھی۔

پروگرام میں کئے مختلف سوالات میں صنم سعید نے بہتر اداکاری کے لحاظ سے فواد خان کو پہلے، محب مرزا کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ ثروت گیلانی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

صنم سعید نے کہا کہ محب مرزا کی شخصیت مجھے خود بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔

Sanam Saeed

Mohib Mirza