Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی کی پہلی عالمی فلم پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی

فلم کو ستمبر 2022 میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا
شائع 04 مارچ 2023 08:42pm

مقبول اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں ریلیز کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں بھی ریلیز کردیا گیا۔

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کو پاکستان میں ریلیز کیے جانے سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت متعدد مغربی ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی تحریر و پروڈیوس کردہ فلم میں سجل علی نے ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جس کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکے سے ہوتی ہے۔

رومانٹک مزاحیہ فلم میں سجل علی کے علاوہ بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت شہزاد لطیف اور للی جیمز نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کی ہدایات بولی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور نے دی ہیں جو اس سے قبل بھی ہولی وڈ فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

اسے سینماؤں میں پیش کیے جانے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا گیا تھا جب کہ فلم کو ستمبر 2022 میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

what love got to do with it