Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گریبان پکڑنے سے کام نہیں بنا تو عمران پاؤں پکڑنے پر آگئے، شیری رحمان

عمران خان الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 04 مارچ 2023 09:09pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پیپلز پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دس ماہ اداروں کے خلاف ہرزا سرائی کرنے والا اب کہتا ہے اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔

شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے خوشگوار تعلقات کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لئے بےساکھیاں چاہئیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اب بات کرنے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔

PDM

imran khan

Pakistan People's Party (PPP)