Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھکرا کے میرا پیار، میرا انتقام دیکھے گی

بیوی کو بھگا کر لے جانے والے آشنا کی بیوی سے ہی انتقاماً شادی کرلی۔
شائع 04 مارچ 2023 07:36pm
تصویر: ٹائمزناؤ
تصویر: ٹائمزناؤ

بھارت میں انتقام کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شادی شدہ خاتون اپنے آشنا کے ساتھ بھاگی تو انتقاماً اس خاتون کے شوہر نے بیوی کے اس آشنا کی بیوی سے ہی شادی کرلی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کھگڑیا ضلع میں روبی دیوی نامی خاتون کی شادی نیرج سے 2009 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کے چار بچے تھے۔

تاہم، نیرج کو بعد میں پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا مکیش نامی شخص کے ساتھ چکر چل رہا تھا۔

فروری 2022 میں روبی نے مکیش کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی۔

جب نیرج کو پتہ چلا تو اس نے مکیش کے خلاف بیوی کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔

نیرج نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے گاؤں کی پنچایت بلائی گئی تھی، لیکن مکیش راضی نہیں ہوا اور تب سے وہ فرار ہے۔

دوسری جانب مکیش بھی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے۔

بدلہ لینے کے لیے نیرج نے گزشتہ ماہ مکیش کی ہی بیوی سے شادی کرلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکیش کی بیوی کا نام بھی روبی ہے۔

india

Extra Marital Affair