Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ثانیہ مرزا کی کرکٹ میں انٹری، ’براہ کرم اپنے کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین خریدیں‘

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
شائع 04 مارچ 2023 07:21pm

بھارت میں ”ویمنز پریمیئر لیگ 2023“ کا آغاز آج سے ہورہا ہے، جس کے ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) کی خواتین ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔

فرنچائز نے ثانیہ مرزا کو خواتین کے آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے ٹیم مینٹور مقرر کیا تھا۔

ثانیہ مرزا ٹینس میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ساتھ بھارت کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں اور اس سیزن میں آر سی بی کی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنا ان کا کام ہوگا۔

انہوں نے حال ہی میں ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ثانیہ نے اپنے ٹینس کیریئر میں بہت نام کمایا، وہ ڈبلز میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹینس کیرئیر میں اپنے نام کے ساتھ ساتھ بہت پیسہ بھی کمایا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے کھیل سے تو کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہی ہیں لیکن ان کی خوبصورتی کے بھی لوگ دیوانے ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں، جہاں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو ان کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ثانیہ بھی اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتیں اور آئے دن اپنی اسٹائلش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کا دن بنا دیتی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی کچھ تازہ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

جہاں ثانیہ مرزا کی ان تصاویر پر لوگ تبصروں میں اپنا پیار لٹا رہے ہیں۔

وہیں ان کی جامنی رنگ کے کوآرڈ سیٹ پلازو اور ٹاپ میں شیئر کی گئی تصاویر پر لوگ ان کے لباس میں پڑی سلوٹوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔

سبحان علی نام کے اس یوزر نے ہنسی والے ایموجی کے ساتھ تبصرہ کیا، “براہ کرم اپنے کپڑے استری کرنے کے لیے فرائینگ پین خریدیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے پاس استری(iron) نہیں ہے۔

اس مداح کا اشارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اس بیان کی جانب تھا جس میں انہوں نے جیل میں استری دستیاب نہ ہونے پر فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے کا بتایا تھا۔

دوسری جانب ایک صارف نے ثانیہ سے سوال کیا کہ ”آر سی بی مینٹورنگ کروگی یا یوں ہی گھومتی رہوگی۔“

ثانیہ نے لوگوں کے ان تبصروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ثانیہ کی کامیابیاں

ثانیہ مرزا اپنے کرئیر میں بھارت کے ارجن ایوارڈ (2004)، پدم شری ایوارڈ (2006)، راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ (2015) اور پدم بھوشن ایوارڈ (2016) حاصل کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے ٹائٹلز کی بات کریں تو وہ چھ بار دنیا کی بڑی چیمپئن شپس اپنے نام کر چکی ہیں۔

انہوں نے ڈبلز میں آسٹریلین اوپن (2016)، ومبلڈن (2015) اور یو ایس اوپن (2015) کے ٹائٹل جیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ مکسڈ ڈبلز میں بھی تین گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں۔ انہوں نے گرینڈ سلیم میں آسٹریلین اوپن (2009)، فرنچ اوپن (2012) اور یو ایس اوپن (2014) کے ٹائٹلز جیتے ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2003 سے پرو ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور اپنے کریئر کے آخری گرینڈ سلیم 2023 آسٹریلین اوپن سے پہلے ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ لکھی تھی۔

اس پوسٹ میں ثانیہ نے کھیل میں اپنے طویل سفر کے بارے میں بتایا تھا۔

انہوں نے لکھا، ’’شاید سب سے خاص ہونے کے ناطے مجھے اپنے پچھلے 20 سالوں کے پیشہ ور کیریئر میں سب کچھ حاصل کرنے پر فخر ہے اور میں ان یادوں کیلئے بہت شکرگزار ہوں ، جو میں بنانے میں اہل ہوئی ہوں۔“

’’زندگی بھر میرے ساتھ رہنے والی سب سے بڑی یاد، فخر اور خوشی کی ہے، جو میں نے اپنے ہم وطن اور حامیوں کے چہروں پر دیکھی، جب بھی میں نے جیت حاصل کی اور اپنے طویل کریئر میں سنگ میل تک پہنچی۔“

Sania Mirza

Women Premiere League

WPL