Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی الیکشن تیاریاں شروع، ٹکٹ جاری ہونے کی تردید

ٹکٹس کے حوالے سے جو خبریں اور لسٹیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں، مسرت چیمہ
شائع 04 مارچ 2023 05:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لئے امیدوار کے نام فائنل کرنے کی تردید کردی۔

ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میڈیا و سوشل میڈیا پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جو خبریں اور لسٹیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹکٹس فائنل ہوں گی تو چئیرمین خود اس کا اعلان کریں گے، پارٹی میں ٹکٹس کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے اور کسی بھی امیدوار یا ممبر کو ابھی تک کنفرمیشن نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے خبر سامنے آئی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کرتے ہوئے حماد اظہر کو پنجاب کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ”عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا، اب وہ وقت دور نہیں جب وہ وزیراعظم ہوں گے۔“

پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں، یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے، مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کارکنان کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کر دیں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور پی ڈی ایم ٹولے کے غیر ملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔

PDM

imran khan

ٹویٹر

Chaudhry Pervaiz Elahi

Musarrat Jamshed Cheema

PTI Candidates