Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز الدین صدیقی نے بیوی بچوں کو آدھی رات کو گھر سے باہر نکال دیا

ہمیں اس کے بنگلے سے باہر پھینک دیا گیا اور بتایا گیا کہ ہم داخل نہیں ہو سکتے، اہلیہ نوازالدین
شائع 04 مارچ 2023 05:06pm

اس دعوے کے ایک ہفتے بعد کہ نوازالدین صدیقی نے بچے چرانے کی کوشش کی، بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اب اپنی اور اپنے بچوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اپنی تازہ ترین پوسٹ میں بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازالدین نے انہیں اور ان کے بچوں کو گھر سے باہر پھینک دیا ہے۔

ویڈیو میں عالیہ نے کہا کہ میں ابھی نوازالدین کے گھر سے آئی ہوں اور وہاں (دور سے اشارہ کرتے ہوئے) آپ میری بیٹی کو دیکھ سکتے ہیں جو رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے بنگلے سے باہر پھینک دیا گیا اور ہمیں بتایا گیا کہ ہم داخل نہیں ہو سکتے۔

عالیہ کا کہنا تھجا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کہاں جاؤں، میرے پاس صرف 81 روپے ہیں، جانے کے لیے نہ کوئی گھر ہے اور نہ ہی پیسے۔

ویڈیو میں عالیہ کی بیٹی کو روتے ہوئے ان کی طرف آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ نے مزید کہا، ”میں نہیں جانتی، نوازالدین اس طرح کا برتاؤ کیسے کر سکتا ہے۔ نوازالدین، تم میرے بچوں کے ساتھ جو کر رہے ہو اس کے لیے میں تمہیں کبھی معاف نہیں کر سکتی۔ میں صرف یہ دکھانا چاہتی ہوں آپ سب کو ، رات کے اس آخری پہر میں میرے بچے کیسی تکلیف سے گزر رہے ہیں، یہ آدھی رات ہے، اور میں گلیوں میں رُل رہی ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اپنے بچوں کے ساتھ کہاں جانا چاہیے۔“

انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی اور دکھایا کہ بچے کس طرح ایک رشتہ دار کے گھر کے فرش پر سورہے ہیں۔

عالیہ نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، ”یہ نوازالدین صدیقی کا سچ ہے جس نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا، جب 40 دن تک گھر میں رہنے کے بعد میں باہر نکلی تو ورسووا پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے مجھے فوری طور پر فون کیا۔ لیکن جب میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر واپس گئی تو نوازالدین صدیقی نے ہمیں اندر نہ جانے دینے کے لیے کئی گارڈز تعینات کر رکھے تھے، مجھے اور میرے بچوں کو اس شخص نے بے دردی سے سڑک پر چھوڑ دیا، میری بیٹی کو یقین نہیں آیا. کہ اس کا اپنا باپ اس کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، وہ سڑک پر رو رہی تھی، شکر ہے کہ میرے ایک رشتہ دار ہمیں اپنے ایک کمرے کے گھر میں لے گئے، یہ چھوٹی سی ذہنیت اور مجھے اور میرے بچوں کو گھر سے نکالنے کی یہ ظالمانہ منصوبہ بندی اور ہمیں سڑکوں پر لانا صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ شخص نوازالدین صدیقی کتنا چھوٹا ہے، تین ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں، جہاں آپ اس آدمی کی حقیقت دیکھ سکتے ہیں۔“

عالیہ کے وکیل نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکار اور ان کے اہل خانہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں کھانا، باتھ روم نہ دیا جائے۔

دوسری جانب نوازالدین کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ نے ابھی تک اپنے پہلے شوہر ونے بھارگو سے شادی ختم نہیں کی تھی۔

Bollywood

Nawazuddin Siddiqui

Aaliya