Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو فائنل کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو پنجاب کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ
شائع 04 مارچ 2023 02:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فائنل کرلیا۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کرتے ہوئے حماد اظہر کو پنجاب کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر پی پی 125 لاہور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی ٹکٹس پانے والوں میں پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے فاروق خان اور پی پی 146 سے ملک وقار پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 147 سے میاں عباد فاروق اور پی پی 150 سے منصب اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ پی پی 151 سے قیصر بٹ اور پی پی 148 سے عبدالکریم خان پی ٹی آئی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

پی پی 149 سے مہر وسیم اور پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی وسیم قادر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔

پی پی 169 سے میاں اکرم عثمان اور پی پی 164 سے علی بابا گلہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 153 سے یوسف میو لدھر اور پی پی 163 سے چوہدری یوسف میو کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

پی پی 156 سے علی وڑائچ اور پی پی 157 سے حافظ فرحت عباس پی ٹی آئی کی جانب سے میدان میں اتریں گے جبکہ پی پی 158 سے مہر شرافت اور پی پی 159 سے اعظم خان نیازی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑیں گے۔

پی پی 165 سے خالد گجراور پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر پارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 167 سے ندیم بارا اور پی پی 160 سے مراد راس میدان میں اتریں گے۔

پی پی 161 سے عاطف چوہدری اور پی پی 168 سے میاں محمودالرشید پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال اور پی پی 171 سے مہر واجد میدان میں اتریں گے جبکہ پی پی 172 سے زبیر نیازی اور پی پی 173 اصغر گجر پارٹی ٹکٹ پانے والوں میں شامل ہیں۔

pti

imran khan

lahore

Hammad Azhar

punjab election

PTI Candidates