Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری، 7 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم
شائع 04 مارچ 2023 01:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

پشاورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ 3 ہائیکورٹس نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو معطل کیا ہے، ضمنی انتخابات سے دیگر سیاسی پارٹیوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اس لئے الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف کو نوٹس کرتے ہوئے 7 مارچ تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل

عدالت نے اپنے مختصر تحریری فیصلے میں کہا کہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختوںخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری اور ضمنی انتخابات کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: استعفوں کی منظوری چیلنج، پی ٹی آئی ارکان نے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا کردی

پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممبران کی استدعا منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا شیڈول معطل کیا تھا۔

Peshawar High Court

PTI MNA

PTI Resignation

justice ateeq shah