Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس: عمران خان کے وکیل نے جرح کیلئے مہلت مانگ لی

تاریخ دے رہے ہیں مگراس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے، جج کے ریمارکس
شائع 04 مارچ 2023 11:22am

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانہ سے متعلق الزامات پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے جرح کے لئے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، وکیل عابد فاروق عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش

عمران خان کے وکیل عابد فاروق نے استدعا کی کہ جرح کے لئے تیار ہیں، مناسب تاریخ دی جائے، جیل بھرو تحریک میں اسد عمر اور دیگر رہنماؤں کی رہائی گزشتہ روز ہوئی، اس لئے مؤکل سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تاریخ دے رہے ہیں مگراس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے عمران خان پر دوسری بار جرمانہ عائد کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان پرجرح مکمل کر لی تھی، آج کیس میں دیگر گواہان سے متعلق کارروائی متوقع ہے ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا شوکت خانم فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں اعتراف

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ سماعت پر کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Khuwaja Asif

shaukat khanum