Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیڑھ سال تک مسجد میں امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

ملزم جنس چھپا کر امامت کرتا رہا اور اس دوران جنازے بھی پڑھائے
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2023 01:17pm

ڈیڑھ سال تک راولپنڈی کی ایک مسجد میں امامت کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خواجہ سرا کو پولیس نے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا۔

ملزم جنس چھپا کر امامت کرتا رہا اور اس دوران جنازے بھی پڑھائے۔

پولیس نے جنس چھپا کر امامت کرنے والے خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا ڈیڑھ سال تک مقامی مسجد کا امام رہا، اس نے متعدد نماز جنازہ کی امامت بھی کی، خواجہ سرا امام نے گزشتہ ماہ امامت چھوڑی تھی اوروہ ایک روز قبل بھیگ مانگتے گرفتار ہوا۔

اہل علاقہ نے شناخت کے بعد خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، مقدمے میں دفعہ 419 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ملزم کی شناخت معلوم نہ ہو سکی تو تحقیقات فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکار کریں گے، تفیشی افسر

اس مقدمے کے تفتیشی افسر اظہر اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت سے ملزم کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ دفعہ 419 کے مطابق یہ قانون اپنے مفاد کی خاطر روپ دھار کر دھوکہ دہی دینے سے متعلق ہے۔

اظہر اقبال نے کہا کہ ملزم کو مزید طبی معائنے کے لئے سنیچر کے روز یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا جائے گا۔

مقدمے کے تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ملزم کی شناخت کے بھی ثبوت نہیں ملے کہ آیا وہ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے اسے نادرا آفس میں لے جایا جائے گا۔

اظہر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملزم کی شناخت معلوم نہ ہو سکی تو پھر اس معاملے کی تحقیقات فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکار کریں گے۔

arrest

peshawar

Transgender

Mosque

prayers