Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، 25 برس سے شادی شدہ جوڑا ایک دوسرے کی فائرنگ سے ہلاک

بیٹا ماں کی موت کا بدلہ لینے کیلئے باپ کو قتل کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے، پولیس
شائع 04 مارچ 2023 10:21am
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

پشاورمیں 25 برس سے شادی شدہ جوڑے نے مبینہ طور پر تلخ کلامی پر ایک دوسرے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

افسوسناک واقعہ شہاب خیل میں بدھ بیر تھانے کی حدود میں پیش آیا، واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حاجی مسلم کے بیٹے بخشیش نے مسماۃ نامی اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ بیٹے نے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس گھر سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور خالی خول برآمد کرلیے ہیں، جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بخشیش کے بیٹے خان زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں واقعے کو ’کراس فائرنگ‘ قرار دیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے ڈی ایس پی بدھ بیر امتیاز عالم کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ سے اصل ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی۔

peshawar