Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کا جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز پر طنز

کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کا طنز
شائع 04 مارچ 2023 09:51am

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پر طنز کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل جبکہ اسد کو راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

pti

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Asad Umer

Jail Bharo Tehreek