Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی بینک نے 1.3ارب ڈالر قرض رول اوورکرنے کی منظوری دیدی، وزیرخزانہ

قرض کی پہلی قسط 50کروڑ ڈالراسٹیٹ بینک کوموصول ہوگئی
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2023 10:06am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالرقرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کو واپس کیا تھا۔

وزیرخزانہ نے مزید لکھا کہ قرض کی رقم چین سے پاکستان کو تین اقساط میں ملے گی جبکہ قرض کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہمیں بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک نہ لائیں، اور عمران خان کی حکومت کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، یہ خود ہی منہ کے بل گر جائے گا، لیکن ہمیں پتہ تھا کہ عمران خان کے ساتھ یہ ملک بھی گر جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ ریاست کو بچانا ہے یا سیاست کو، ہمیں لگتا تھا کہ عمران خان پاکستان کو ڈبو دے گا۔

مزید پڑھیں: چین سے 70 کروڑ ڈالرز ملنے کے بعد زر مبادلہ ذخائرمیں اضافہ

اس سے قبل اسحاق ڈار نے پاکستان کو چین کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز مل جانے کی تصدیق کی تھی، چین سے قرض ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے تھے ۔

china

Ishaq Dar