Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشنا شاہ کی ولیمے کے لباس میں گالف کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی
شائع 04 مارچ 2023 12:39am

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ گالف کھیلنا سیکھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ امین اہلیہ اشنا شاہ کو گالف کھیلنا سکھا رہے ہیں اس کے بعد اشنا شاہ نے گالف کی گیند کو ہٹ لگائی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فوٹو گرافرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن بعدازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معذرت کی تھی اور عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

Ushna Shah