Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوستوں کو پی ایس ایل میچ مفت دکھانے والا ڈولفن اہلکار گرفتار

ڈولفن اہلکار نے6 افراد کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل کروایا تھا
شائع 03 مارچ 2023 08:20pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

لاہورمیں ڈولفن فورس کے اہلکار کو دوستوں کو مفت میچ دکھانا مہنگا پڑگیا، اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کا میلہ جاری ہے۔ شائقین کرکٹ بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ڈولفن فورس کے اہلکار بھی خاصے پُرجوش ہیں تاہم ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اہلکار نے اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کرتے ہوئے دوستوں کو مفت کرکٹ میچ دکھایا جو اسے مہنگا پڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار منور حسین کے خلاف ایس ایچ او گلبرگ عمران صادق نے اپنی مدعیت میں دفعہ 420 اور 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے گیٹ نمبر 5 سے مفت میچ دیکھنے والوں اور متعلقہ اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا۔

ڈولفن اہلکار نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران چھ افراد کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل کروایا تھا۔

dolphin force

PSL8

psl tickets