Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کمزور ہیں، ان کی جگہ میں ہوتا تو عمران خان کو گریبان سے پکڑتا، ایمل ولی

عمران خان نے ملک اور خیبرپختونخوا کو تباہ کیا، رہنما اے این پی
شائع 03 مارچ 2023 07:11pm

رہنما اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کمزورآدمی ہیں، ان کی جگہ میں ہوتاتوعمران خان کو گریبان سے پکڑتا۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کمزور آدمی ہیں، ان کی جگہ میں ہوتا تو عمران خان کو گریبان سے پکڑتا، یہ ایک گند ہیں اور اس کو صاف ہونا چاہیے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک اور خیبرپختونخوا کو تباہ کیا، ان سمیت پرویزخٹک، اسد قیصر کا احتساب ہونا چاہیے، عمران خان اگر جیل گئے تو ایک دو گھنٹے میں رو دیں گے۔

imran khan

ANP

PM Shehbaz Sharif