Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی پرنظرثانی کرتے ہوئےعوام پر اعتبار کرے، فوادچوہدری

ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، فوادچوہدری
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 07:41pm

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی پرنظرثانی کرتے ہوئےعوام پر اعتبار کرے۔

صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ ملنا آئین کی فتح ہے، سیاسی جماعتیں اقتدار کا فیصلہ اب عوام کو کرنے دیں، اقتدار کا فیصلہ نامزدگیوں پرنہیں عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ حکومت کے دن پورے ہورہے ہیں، حکومت اس قابل نہیں رہی کہ حیلے بہانے کر سکے،

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کی اہمیت ہے، اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئےعوام پر اعتبار کرے، ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سےکوئی رابطہ نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ لے کر چلے، ہم الیکشن فریم ورک پر حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، الیکشن فریم ورک کیلئےآئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے، کل سے انتخابی مہم کا آغاز ہورہا ہے، نگران حکومت اپنا سامان سنبھالنا شروع کرے، ان کے تمام عزائم کی تکمیل نہیں ہو سکی، تحریک انصاف پنجاب میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

Fawad Chaudhary

establishment division