Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھے ہدف کے باوجود کراچی جیت سے محروم، پی ایس ایل میں چھٹی شکست

یونائیٹڈ کے اعظم خان نے 72 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 11:59pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 8 کے انیسویں میچ کے لئے راولپنڈی میں میدان سجا، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جس میں کراچی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

اسلام اۤباد نے چار گیندیں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز کا ہدف حاصل کیا اور یوں کراچی کنگز کو ایونٹ میں اپنی چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز کی اننگز

پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 92 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی، عماد وسیم نے اسلام اۤباد کے بالرز کو دو چھکے اور گیارہ چوکے رسید کیے۔

عرفان خان نے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 20 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے ایڈم روسنگٹن 20 اور طیب طاہر 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑی اۤٓؤٹ کیے۔ رومان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد کی اننگز

کراچی کی شکست کی بڑی وجہ اسلام اۤباد یونائیٹڈ کے ان فارم بلے باز اعظم خان کی دلیرانہ بیٹنگ بنی۔ اعظم خان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، وکٹ کیپر بیٹر نے 4 چھکے اور 8 چوکے بھی لگائے۔

اعظم خان کے علاوہ فہیم اشرف 41، ایلکس ہیلز 34 اور رسی وین ڈر ڈسن 22 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے بولنگ میں تبریز شمسی، محمد اور عامر یامین صرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

karachi kings

islamabad united

PSL8