Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا اسحاق ڈار نے ”جنرل باجوہ“ کے بیان کی تصدیق کردی

عمران خان کو لانے والے کہتے ہیں یہ رہ جاتے تو پاکستان ٹوٹ جاتا، وزیرخزانہ
شائع 03 مارچ 2023 05:27pm

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کو لانے والے کہتے ہیں اگر یہ رہ جاتا تو پاکستان ٹوٹ جاتا، معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے 9 فروری 2023 کے کالم میں یہی جملے سابق آرمی چیف سے منسوب کرتے ہوئے تحریر کئے تھے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں بلکہ ان کے دماغ میں بھی خللل ہے۔

مزید پڑھیں؛ ”عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں دماغ میں بھی خلل ہے“

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ انسان چند ماہ رہ جاتا تو پتا نہیں پاکستان کے ساتھ کیا ہو جاتا، اگر اس کو مزید موقع ملتا تو ناقابل تلافی نقصان ہونا تھا، عمران خان کو لانے والے خود کہتے ہیں کہ اگر یہ انسان رہ جاتا تو پاکستان ٹوٹ جاتا۔

واضح رہے کہ معروف صحافی کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں تحریر کیا تھا کہ میری جنرل (ر) باجوہ سے اگست اور ستمبر میں دو ملاقاتیں ہوئیں’’ میں نے پوچھا ’’آپ نے عمران خان کی حکومت کیوں گرائی؟‘‘ جنرل باجوہ کا جواب تھا ’’ہم نے ان کی حکومت نہیں گرائی‘ ہمارا جرم صرف یہ تھا ہم نے ان کی حکومت بچائی کیوں نہیں؟ عمران خان چاہتے تھے ہم آگے بڑھ کر ان کی حکومت بچائیں‘’ میں نے پوچھا ’’آپ یہ کر دیتے‘ آپ اس سے پہلے بھی تو یہ کرتے رہے تھے‘’ جنرل باجوہ کا جواب تھا ’’میں اگراپنا فائدہ دیکھتا تو یہ میرے لیے سب سے زیادہ سوٹ ایبل تھا‘ میں عمران خان کو سپورٹ کرتا رہتا اور عزت کے ساتھ عمران خان سے فیئرویل لے کر ریٹائر ہو جاتا لیکن میں نے ملک کے لیے اپنے امیج کی قربانی دے دی۔

میں نے مشکل لیکن صحیح فیصلہ کیا’’ میں نے پوچھا ’’یہ فیصلہ صحیح کیسے تھا؟‘‘ ان کا جواب تھا ’’ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا‘‘ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا کہ ”عمران خان اگر رہ جاتا تو پاکستان ٹوٹ جاتا“۔

Ishaq Dar

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

javed chouhdry