Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو میں ’ٹرک‘ کی اصطلاح سے کیا مراد ہے؟

آڈیو لیک نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا ٹرینڈ 'ٹرک پھڑیا گیا (ٹرک پکڑاگیا)' دے دیا
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 08:40am
آرٹ ورک/ آج نیوز
آرٹ ورک/ آج نیوز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ان کے بھائی بیرسٹر فیصل چوہدری سے گفتگو پرمبنی غیرمصدقہ آڈیو لیک نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا ٹرینڈ ’ٹرک پھڑیا گیا (ٹرک پکڑاگیا)‘ دے دیا۔

آڈیو میں دیگر بات چیت کے علاوہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبرنقوی کےحوالے سے مبینہ طور پرفواد چوہدری اپنے بھائی کو ہدایت دیتے سنے جاسکتے ہیں کہ، ’ ان سے مل لیں۔۔۔۔ ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے’۔

’چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات کی نہ جسٹس مظاہرکی مدد کا کہا‘

آڈیو کے وائرل ہوتے ہی ٹوئٹرپر ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ٹرک پھڑیا گیا‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تبصروں وتنقید کےساتھ ساتھ صارفین وسیاسی مخالفین نے اپنی ٹویٹس کو مزید واضح کرنے کیلئے انہیں سجے سجائے ٹرکوں کی تصاویرسے بھی مزین کیا لیکن کیا واقعی آڈیو میں اسی چار پہیوں والے ٹرک کی بات کی جارہی ہے؟

صحافی رضوان رضی نے لاعلم صارفین کے لئے واضح کیا ہے کہ اس اصطلاح سے کیا مراد ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ یہ میمن برادری کے کاروباری افراد میں مالیاتی لین دین سے متعلق مخصوص اصطلاحات ہیں، اورٹرک کا مطلب ایک ارب روپیہ ہوتا ہے۔

اس ٹویٹ میں انہوں نے ٹرک کے علاوہ کھوکھا اور پیٹی کے الفاظ بھی استعمال کیے ، مطلب ہم بتاتے چلیں۔ کھوکھا سے مُراد ایک کروڑروپے اور پیٹی کا لفظ ایک لاکھ روپے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک نیالفظ اور سیکھ لیجئے، کراچی کے عام رہائشی بھی ٹرک ، کھوکھا اورپیٹی کے علاوہ ’پتہ ’ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے ایک ہزار روپے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری اس آڈیو کو جعلی قراردیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کبھی ملاقات نہیں کی، اور نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کرنے کا کہا تھا۔

فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی مبینہ آڈیو میں پنجابی زبان میں بات چیت کا آغاز دونوں طرف سے ’ہاں جی‘ سے ہوتا ہے جسکے بعد فواد چوہدری کہتے ہیں کہ، ’اپنے لاہورکے سی جے (چیف جسٹس ) کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ بندیال کے ساتھ ، دوسرا اپنا مظاہرکو ڈارصاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ۔۔۔۔ ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ۔ دوسرا میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چاراستغاثہ کروا کراس پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے۔‘

![](https://twitter.com/indibell_/status/1631519699765788674?s=20

بھائی سے ہدایات لینے کے بعد فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ، ’میں صبح ہی کرلیتاہوں‘ اس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہصبح ان سے پوچھ کر بتانا۔

pti

Truck

Fawad Chaudhary

faisal chaudhry

Audio leaks