Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبوں اور وفاق کے اکھٹے الیکشن کیلئے شہبازشریف اسمبلیاں توڑ دیں، شیخ رشید

نوازشریف وطن آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں، شیخ رشید
شائع 03 مارچ 2023 03:23pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صوبوں اور وفاق کے اکھٹے الیکشن کیلئے شہبازشریف اسمبلیاں توڑ دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ ملک میں نہ آٹا ہے اور نہ پیٹرول ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، ملک بڑے معاشی بحران میں داخل ہو رہا ہے.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس فیصلے نے ملک کو بحران سے بچایا، سپریم کورٹ نیب کیسز کا بھی جلد فیصلہ کرے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن اہم اعلان کرے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت چلاتے ہیں، عدلیہ سے استدعا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا فیصلہ کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے 25 وزرا نے 67 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، بلاول بھٹو کا خرچا ان اخراجات میں شامل نہیں ہے، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، اور نام نہاد سیاسی اتحاد دفن ہونے جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتدار کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کا ہوا ہے، ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، نوازشریف میں ہمت ہے تو وطن آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں، 90 روز میں الیکشن ہو جانے ہیں، شہبازشریف اسمبلیاں توڑ دیں، اور صوبوں اور وفاق کے اکھٹے الیکشن کروائیں۔

Sheikh Rasheed

شیخ رشید

Politics Mar 3 2023

عوامی مسلم لیگ

شہبازشریف