سرکاری وکلاء کی برطرفی اور شوگر کمیشن کیخلاف اپیلوں پر سماعت اگلے ہفتے ہوگی
سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری وکلاء کی برطرفی اور شوگر کمیشن کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوگی، سپریم کورٹ نے دونوں مقدمات میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیا۔
نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری وکلاء کی برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے برطرف لاء افسران کی بحالی کا حکم
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 6 مارچ کو سماعت کرے گا۔
نگراں پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل سمیت متعدد لاء افسران برطرف کر دیے تھے، جس کے خلاف لاء افسران نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے لاء افسران کی برطرفی کے خلاف درخواستیں خارج کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور 97 لاء افسروں کی برطرفیاں درست قرار
دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے شوگر کمیشن کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ کو سماعت کرے گا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر انکوائری کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
Comments are closed on this story.