Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لگژری امپورٹڈ سامان پر ٹیکس 17 سے بڑھاکر25 فیصد کرنے کا امکان

سیلزٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو چار ماہ میں 15ارب روپے کی آمدن ہوگی
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 02:46pm
تصویر/ بلوم برگ
تصویر/ بلوم برگ

حکومت کی جانب سے لگژری امپورٹڈ سامان پر ٹیکس 17 سے 25 فیصد کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔

سیلزٹیکس کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے آج سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی جائے گی، جبکہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے کرفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جبکہ امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پرسیلزٹیکس 25 فیصد ہوجائے گا۔

اس کےعلاوہ لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، اور ڈرائرز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصدعائد ہوگی، جبکہ پالتوجانوروں کی امپورٹڈ خوراک، شوز پر سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد ہوجائے گی۔

امپورٹڈ برانڈ کے پرس، شیمپو، صابن، لوشن، آئی پوڈ، اسپیکرز، دروازوں، کھڑکیوں، برتنوں، امپورٹڈ باتھ فٹنگز، ٹائلز، سینٹری کا سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پر سیلزٹیکس کی شرح 25 ہوجائے گی۔

Sales Tax

Economic Crises