Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، بریانی دینے کے بہانے لڑکی گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار

لڑکی نے ساتھیوں کے ہمراہ پورے گھرکا صفایا کردیا
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 03:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں لڑکی نے بریانی دینے کے بہانے گھرکو لوٹ کر فرار ہوگئی۔

لڑکی لیاقت آباد نمبر6 کے گھرمیں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ داخل ہوئی اورخاتون کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئی۔

واردات کے دوران ہی ڈکیت لڑکی خاتون کو لے کرایک کمرے میں بیٹھی رہی اور لڑکی کے ساتھیوں نے پورے گھرکا صفایا کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کا فارنزک کرتے ہوئے گھر سے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

karachi

Biryani

Karachi Crime

criminals arrest