Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور حادثے کا نوٹس لے لیا

گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل
شائع 03 مارچ 2023 10:43am
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیرِاعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سابق سیکٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی ہر پہلو کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کو انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزیرِاعظم شہباز شریف کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں: بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ، شٹرنگ ٹوٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ستمبر 2022 کو بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے بارہ کہو منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد

take notice

PM Shehbaz Sharif

bhara kahu bypass project

under construction project