Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میسی، ہم آپ کا انتظارکررہے ہیں‘ فائرنگ کے بعد اسٹارفٹبالرکیلئے دھمکی آمیزپیغام

فائرنگ میسی کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کےخاندان کی سپرمارکیٹ پرہوئی
شائع 03 مارچ 2023 09:46am
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے خاندان کی سپرمارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار2افراد نے فائرنگ کردی، دکان کے دروازے پرمیسی کیلئے دھمکی آمیز پیغام بھی چھوڑا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ صوبہ سانتا فے کے شہر روزاریو میں پیش آیا۔ پریس رپورٹس کے مطابق مسلح گینگ نے لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی دکان پرفائرنگ کیے بعد 25 سالہ کھلاڑی کے لیےہاتھ سے لکھا گیا دھمکی آمیز پیغام چھوڑا۔

پرچی پر درج ہے، ’میسی، ہم آپ کا انتظارکررہے ہیں، پابلوجاوکن (میئر) بھی ایک منشیات فروش ہیں، وہ آپ کی دیکھ بھال نہیں کریں گے‘۔

اخبار ”روزاریو 3“ میں شائع رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا، امکان ہے کہ فائرنگ صبح 3 بجے کی گئی۔ اور پھرکوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر دھمکی آمیز پیغام چھوڑا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں۔ یہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے۔

میئرجاوکن نے سیکیورٹی فورسز پرمنظم جرائم کا موثراندازمیں مقابلہ کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئےصحافیوں کو بتایا کہ، ’میں نے انتولیا سےبات کی ہے اوروہ فکرمند ہیں۔

عدالتی شکایات کے مطابق روزاریو میں قتل کی شرح ارجنٹائن میں سب سے زیادہ ہے، کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک گروہ ایک ساتھ رہتے ہیں، اور جھڑپوں کی وجہ سے زخمی اور ہلاکتیں اکثر رپورٹ ہوتی ہیں.

میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے 3 بچے ہیں تھیاگو، میتھیو اورتھیروہیں۔ میسی اور انتولیا نے بیشتر وقت بارسلونا میں گزارا جہاں میسی 2021 میں پیرس سینٹ جرمین جانے سے قبل 21 سال تک کھیلتے رہے۔

Argentina

Lionel Messi