Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صنم سعید کے مداحوں کیلئے خوشخبری

صنم سعید جلد صبور علی کے ساتھ جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئینگی
شائع 03 مارچ 2023 12:27am

اداکارہ صنم سعید کچھ عرصے سے زیادہ کام کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں وہ آخری بار فلم عشرت میڈ ان چائنا میں نظر آئی تھیں۔

اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ صنم سعید جلد ڈرامہ دوسرا چہرا کے زریعے ٹی وی اسکرین پر دوبارہ نظر آئینگی ۔

صنم کے ساتھ اس ڈرامے میں اداکارہ صبور علی بھی اہم کردار اداکریں گی جسے ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری شہرزادے شیخ نے دی ہے۔

یہ یقیناً صنم سعید کے ان تمام مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو انڈسٹری میں ان کی واپسی کے منتظر تھے۔

گزشتہ دنوں نے آج ٹی وی سے گفتگو میں ڈراموں کے مواد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا جب ہم اپنے کانٹینٹ کے حوالے سے بڑے مشہور تھے ہمارے سارے فنکار ، ہدایتکار قابل ہیں مگر بس زمانہ بدل رہا ہے، ترجیحات بدل رہی ہیں اہمیت بدل رہی ہے۔

صنم سعید اپنے اگلے پروجیکٹ میں سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ ویب سیریز ’برزخ‘ میں نظر آئیں گی جو ایک انڈین او ٹی ٹی پلیٹ پر ریلیز کی جائے گی۔

Sanam Saeed