Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہندوستانی باجوہ کو پاکستانی نوجوان کی ادا بھاگئی

پی ایس ایل 8 کے میچ میں نوجوان کا پوسٹر وائرل ہوا تھا
شائع 03 مارچ 2023 12:03am

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی مداح کے پوسٹر کا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے میچ میں مداح نے سونم باجوہ کی تصاویر کا پوسٹر تھامے لکھا تھا کہ ’میں سونم باجوہ کی ’سُپر میسی‘ پر یقین رکھتا ہوں۔‘

تیمور زمان نامی صارف نے سونم باجوہ کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔

سونم باجوہ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت ہی پیارا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Sonam Bajwa