Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد وارثی اور اہلیہ پر اسٹاک مارکیٹ میں خریدوفروخت پر پابندی

حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کا الزام
شائع 02 مارچ 2023 11:27pm

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گورٹی، ان 45 افراد اور کمپنیوں میں شامل ہیں جن پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے سیکیورٹیز مارکیٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ دو کمپنیوں، شارپ لائن براڈکاسٹ لمیٹڈ اور سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ کے بعض اداروں کی جانب سے یوٹیوب چینلز پر گمراہ کن ویڈیوز اپ لوڈ کرکے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کے بعد آیا ہے۔

ایس ای بی آئی نے پایا کہ کچھ لوگوں نے جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن میں سرمایہ کاروں کو غیر معمولی منافع کے لیے سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ اور شارپ لائن براڈکاسٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے کا مشورہ دیا گیا ۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پابندی کے ساتھ ساتھ ایس ای بی آئی نے یوٹیوب چینلز پر گمراہ کن ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کمائے گئے 54 کروڑ کے غیر قانونی منافع کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

عبوری حکم کے مطابق ارشد وارثی نے 29.43 لاکھ روپے جب کہ ان کی اہلیہ ماریہ گورٹی نے 37.56 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ اس کے علاوہ اقبال حسین وارثی نے 9.34 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔

Arshad warsi