Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پری زاد میں فیصل قریشی زیادہ بہترکارگردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے

دونوں اداکاروں نے شعیب اختر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی
شائع 02 مارچ 2023 10:36pm

پاکستانی معروف اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ“ پری زاد میں فیصل قریشی زیادہ بہترکارگردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے“۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کی دوستی کے بہت چرچے ہوتے ہیں اکثر دونوں ساتھ نظر آتے ہیں ۔

حال ہی میں ان دونوں اداکاروں نے شعیب اختر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شعیب اختر نے اعجاز اسلم سے سوال کیا کہ“ کوئی ایسا حالیہ ڈرامہ بتائیں کہ جس میں فیصل قریشی اس سے بہتر کردار ادا کرسکتے تھے“۔

جس کے جواب میں اعجاز اسلم نے کہا کہ“ میرے خیال میں فیصل قریشی کسی بھی ڈرامے میں فٹ ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں، اگر وہ ڈرامہ پری زاد کرتے تو اور بہتر کرسکتے تھے، احمد نے بھی اچھا کام کیا ہے لیکن فیصل کوئی بھی کردار کرسکتے ہیں“۔

جس پر فیصل قریشی کہتے ہیں کہ“ احمد علی اکبر نے کیا ایکٹنگ کی ہے بہت زبردست“ ۔

شعیب اختر نےبھی یہ کہا کہ“ہم احمد علی اکبر سے محبت کرتے ہیں لیکن فیصل قریشی بھی بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں“۔

Parizaad

Faysal Qureshi