Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشمیتا سین کی پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا

میں کچھ زندگی جینے کے لیے پھر سے تیار ہوں، اداکارہ
شائع 02 مارچ 2023 08:53pm

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ دل کی سرجری سے گزری ہیں۔

سابق مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتاسین نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کو دل کا اٹیک ہوا تھا اور فوری طور پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے والد کے الفاظ ہیں کہ اپنے دل کو خوش اور بہادر رکھو اور یہ آپ کے ساتھ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔

انہوں مزید لکھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو اس مشکل وقت میں فوری طور پر مدد فراہم کی۔

Bollywood

Sushmita Sen