Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر 300 تک پہنچا کر حکومت نے پاکستان کو غریب کے لئے موت کا کنواں بنادیا

شرح سود 20 فیصد تک لے جانے پر شیخ رشید کی حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید
شائع 02 مارچ 2023 06:27pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل حکومت نے پانچ روپے پیٹرول سستا کیا آج ڈالرتین سو روپے تک پہنچا دیا۔

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور شرح سود میں اضافے پر سیاسی رہنما عوام کی حمایت میں سامنے اۤگئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شرح سود 20 فیصد کردی گئی، کل حکومت نے5 روپے پیٹرول سستا کیا آج ڈالر300 روپےتک پہنچادیا۔موجودہ حکومت نے پاکستان کوغریب کےلیےموت کا کنواں بنا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے مزید لکھا کہ جب ریزرو 3 بلین ڈالر رہ جائیں تو حکومت کا کھیل ختم اور پیسا ہضم ہوجاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اۤئی ایم ایف نے ابھی مزید بجلی گیس اور ایل پی جی کےریٹس بڑھا کر پاکستان کوغریب کے لیے ڈیتھ زون بنانا ہے۔

Ishaq Dar

US Dollars

Economic Crises