Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے پارٹی کا اہم فیصلہ

پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی
شائع 02 مارچ 2023 02:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی، قانونی ٹیم میں علی ظفر، فیصل چوہدری، بابراعوان اور اظہر صدیق شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم ہائیکورٹ میں رہنماؤں کی نظربندی کو بھی چیلنج کرے گی، گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے بھی اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نظربندی کو چیلنج اور رہائی کی اپیلیں جلد فائل کی جائیں گی۔

pti

lahore

Jail Bharo Tehreek

pti leaders and workers