Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ریپ کے بعد قتل کی جانیوالی بچی کا قاتل گرفتار، ملزم پڑوسی نکلا

امید ہے حکومت ملزمان کو سزا دلوئی گی، والد
شائع 02 مارچ 2023 01:46pm
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

کراچی کےعلاقے ملیربن قاسم میں ریپ کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی حسن سردار کے مطابق مرکزی ملزم انتظار بچی کا پڑوسی ہے جس نے بچی کو بہلا پھسلا کراغوا کیا پھر ریپ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ اللہ رکھا نے لاش ٹھکانے میں ملزم انتظارکی مدد کی تھی۔

بچی کے والد اعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے حکومت ملزمان کو سزا دلوئی گی آج ہمارے بچی کے ساتھ ہوا کل کسی اور بچی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے ہم غریب لوگ ہیں کوٹ کچہری کے دھکے نہیں کہا سکتے۔

مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کوسخت سے سخت سزا دلوائی جائے ایسا نہ ہو کہ ملزمان چند دنوں کے بعد آزادی ہوجائیں۔

karachi

Rape Case