Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ کون دے گا؟

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 03:36pm

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر جیل میں ہیں، جس کے بعد پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ٹکٹس دینے کی ذمہ داری تبدیل کرنے کے لئے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

سپریم کورٹ نے 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اس وقت جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کے بعد جیل میں موجود ہیں، جس کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹس دینے کی ذمہ داری سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کو سونپ دی گئی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس دینے کا اختیار ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمرایوب کو تقویض کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے نیا اٹھارٹی لیٹر الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اسد عمر جیل میں ہیں، جس کے باعث پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار مجھے تقویض کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمر ایوب کو اسد عمرکی عدم موجودگی میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں، اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کے رہا ہونے تک عمر ایوب سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کے فرائض سرانجام دیں گے۔

pti

punjab kpk election