پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی ہے، خیبرپختونخوا کا گورنر صدر کے پاس کیا پیغام لایا تھا جلد بتاؤں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 50 فیصد بڑھ گئی ہے، اور ڈالر بھی 275 روپے کا ہوگیا ہے، ملک میں آسیب زدہ سائے چھا جانے کا خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑگئی ہے، مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین اور خیبر پختونخوا کا گورنرحاجی غلام علی صدر مملکت کے پاس کیا پیغام لایا تھا وه جلد ٹویٹ کروں گا، اور جمعے کو پریس کانفرنس کروں گا۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ خیبرپختون خوا اور پنجاب میں انتخابات 3 ججز کا نہیں ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت وقار کا مسئلہ ہے، جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن دو قابل احترام ججوں نے از خود نوٹس کیس سنا ہی نہیں، انہیں فیصلے میں کیسے دھکیلا جاسکتا ہے، اس نکتے پر تمام ججز متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا کہ نگراں حکومت 90 دن کے لیے ہے۔
Comments are closed on this story.