Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان کیخلاف جائیداد کے معاملے پر ایف آئی آر درج

مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت درج کیا گیا
شائع 02 مارچ 2023 12:20pm
تصویر: ٹائمزآف انڈیا
تصویر: ٹائمزآف انڈیا

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کیخلاف بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کیخلاف ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نامی شخص نے جائیداد کی خریداری سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق جسونت شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ86 لاکھ روپے وصول کیے جانے کے باوجود انہیں فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا اور گوری خان اس کنسٹرکشن کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈرہیں۔

شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ اس نےلکھنؤ کےسوشانت گالف سٹی میں واقع ’تلسیانی گولڈ ویو‘ میں یہ فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈرگوری خان سےمتاثرہوکر ہی بُک کروایا تھا۔

گوری خان کے علاوہ کمپنی ’تلسیانی کنسٹرکشن؛ کے چیف ایم ڈی انیل کماراورڈائریکٹرمہیش تلسیانی کوبھی ایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رُخ کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے انٹیریئرڈیزائنرہیں اور’گوری خان ڈیزائنز’ کے نام سے اپنی کمپنی چلاتی ہیں۔

FIR

Shahrukh Khan

Gauri Khan