Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل میچ دیکھنے والا انتہائی سخت سیکیورٹی زون میں کھڑی سواری سے محروم

شہری پی ایس ایل میچ دیکھنے آیا تھا
شائع 02 مارچ 2023 11:50am
پی ایس ایل میچ دیکھنے والا شہری اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھوبیٹھا، ایف آئی آر - تصویر/ اے پی پی
پی ایس ایل میچ دیکھنے والا شہری اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھوبیٹھا، ایف آئی آر - تصویر/ اے پی پی

پاکستان سپرلیگ میچوں کی سیکیورٹی پر ہزاروں پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود چور میچ دیکھنے والے شہری کی موٹرسائیکل لیکر کر فرار ہوگئے۔

لاہور کے تھانہ گلبرگ میں شہری فدا حسین کی مدعیت میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا کہ شہری پارکنگ میں موٹرسائیکل کھڑی کرکے میچ دیکھنے گیا تھا۔

موٹرسائیکل چوری نے پی ایس ایل پر لاہور پولیس کے افسران کی سکیورٹی کا پول کھول دیا کہ سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں نصب تھے لیکن پھر بھی شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

اس سے پہلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں مالیت کے کیمرے اور فائبر کیبلز چوری ہوگئے تھے۔

چوروں نے روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں تک لے اڑے، جبکہ جو کیمرے چوری ہوئے ان کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا گیا تھا۔

lahore

PSL 8